Two Zakirs killed in knife attack at Imam Raza's shrine 211

ایران کے شہر مشہد میں امام رضا کے مزار میں چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ذاکر سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

مشہد ایران (سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کے روپ میں چاقو بردار شخص اپنے 4 ساتھیوں سمیت امام رضا کے مزار میں داخل ہوا اور تین افراد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے.
ریسکیو ادارے کے پہنچنے سے قبل ہی ایک شخص نے موقع پر جب کہ دوسرے نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ تیسرے زخمی شخص کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا گیا.
امام رضا کے سیکیورٹی اہلکاروں نے چاقو بردار شخص اور اس کے چاروں ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ حملہ آور غیرملکی ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی فوری طور پر حملے کی وجہ کا تعین ہوسکا۔
حملے میں جان کی بازی ہارنے والے دونوں افراد عالم دین اور ذاکر ہیں جن کی شناخت محمد اصلانی اور محسن پاک دامن کے نام سے ہوئی۔
واضح رہے کہ 3 اپریل کو ایک مسجد میں حملے میں دو سنی عالم دین جاں بحق ہوگئے تھے تاہم گرفتار ملزم نے قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتایا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں