Go to court instead of accusing Farah Khan 218

“فرح خان کیخلاف الزامات کی بجائے عدالت جائیں، ہم ساتھ ہیں” فواد چودھری نے مریم نواز کو پیشکش کردی

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کو پیش کش کی ہے کہ وہ فرح خان پر الزام عائد کرنے کے بجائے عدالت سے رجوع کریں ہم ساتھ ہیں.مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ‏اللہ کی شان ہے کہ مریم نواز کمیشن اور کِک بیکس پر بیان دے رہی ہیں، انہیں جب عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح کو ڈھونڈ کر تنقید شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہ بتائیں کہ آپ تین چار سال سے الیکشن کا انتظار کر رہیں تھیں جو اب فرح خان پر الزام لگانا شروع کردیا، ‏آخری یہ کہ عدالتیں اور ادارے دونوں موجود ہیں آپ فرح خان کیخلاف درخواست دائر کریں ہم ساتھ ہیں.پی ٹی آئی رہنما نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا کریں ہوٹل میں اجلاس کر کے مولانا فضل الرحمان کو صدر اور سیکیورٹی گارڈز کی میٹنگ کر کے کیپٹن (ر) صفدر کو چیف افسر بنالیں کیونکہ سارے عہدے جب ایسے ہی تقسیم ہونے ہیں تو صفدر صاحب کیوں محروم رہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں