جدہ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 43ویں برسی کی تقریب 181

جدہ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 43ویں برسی کی تقریب

رپورٹ جدہ سعودی عرب۔نمائندہ خصوصی(امداد حسین لک، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جدہ- سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی و پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی کی تقریب پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین کی صدارت میں منعقد کی ۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے مقامی راہنماؤں اور پاکستانی میڈیا کے عہدیداروں نے بھی قائد عوام کو خراج تحسین و عقیدت پیش کیا۔تقریب کی نظامت معروف شاعر آفتاب علی ترابی نے کی اور اپنے انقلابی اور اثر انگیز اشعار بھی پیش کرتے رہے- ۔ تقریب کاآغاز قرآن پاک کی تلاوت سعادت ڈاکڑ عبدالرحمن مسرت خلیل اور ہدیہ نعت حافظ عرفان کھٹانہ نے پیش کی- معروف شاعر زمرد خان سیفی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا مہمان خصوصی سردار وقاص عنایت اللہ,اکستان مسلم لیگ نون کے چیئرمیں چوہدری محمد اکرم گجر اور پاکستان مسلم لیگ قاف کے چیئرمیں چوہدری اظہر وڑائچ ,پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے چیئر مین جہانگیر خان ,پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر ملک جاوید حسین اعوان نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام صرف پاکستان اور عالم اسلام کی تاریخ میں فروزاں نہیں ہے بلکہ ان کے مخالفین بھی انہیں سراہنے پر مجبور ہیں۔ا نہوں نے مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا ، قادیانوں کو غیر مسلم قرار دیا ، پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا کر عالمی سطح پر مقبول کیا۔تقریب کے صدر چوہدری تصور حسین نے حاضرین تقریب کا شکریہ ادا کیا اور کہآ کہ ہمارے عظیم قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کی طرح مرد حر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بھی Absolutely not کی پالیسی پر ڈٹ کر قائم دائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام کے عدالتی قتل کو ججوں اور خاص و عام نے برملا تسلیم کیا ہوا ہے۔تقریب میں ، پی وائی او کے سردار کلیم خان, پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے امداد حسین لک , احسان گجر ,میاں رضوان , سینئر صحافی سید مسرت خلیل ، امیر محمد خان نے بھی شرکت کی آخر میں حافظ عرفان کھٹانہ نے خصوصی دعا کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں