صدر مملکت نےشہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کے لیے خط لکھ دیا 174

صدر مملکت نےشہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کے لیے خط لکھ دیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
صدر مملکت کا خط میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو نگران وزیراعظم کا تقرر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کرنا ہے، قائد حزب اختلاف جسٹس (ر) گلزار احمد کی نامزدگی سے اتفاق کریں یا کسی مناسب شخص کا نام تجویز کریں۔صدر مملکت کا کہنا تھاکہ ’قائد حزب اختلاف آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت 6 اپریل تک اطلاع دیں‘، مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے پر نگران وزیراعظم کی تقرری آئین کے مطابق ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں