Another big blow to PTI 184

پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا

سٹاف رپورٹ

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئیں.
پی این پی نیوز ایچ ڈی کے مطابق تحریک انصاف کے ایک اور رکن نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا، پی ٹی آئی سے منتخب پنجاب اسمبلی کی رکن عظمی کاردار بھی ترین گروپ میں شامل ہوگئیں اور انہوں نے شمولیت کا اعلان بھی کردیا.
اپنے بیان میں رکن اسمبلی عظمی کاردار نے کہا کہ عمران خان کے رویے کی وجہ سے بہت دُکھی ہوں، عمران خان سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں، عمران خان نے پرانے ورکرز کی قدر نہیں کی.
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کئی اور ایم پی ایز بھی پارٹی سے الگ ہورہے ہیں، جہانگیر ترین کسی بھی پارٹی میں جائیں میں ان کے ساتھ رہوں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں