جے یو آئی سعودی عرب کے مجلس عاملہ کا اجلاس 214

جے یو آئی سعودی عرب کے مجلس عاملہ کا اجلاس

مدینہ منورہ. نمائندہ خصوصی(میاں محمد عظیم ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جمعیت علمائے اسلام سعودی عربیہ کا مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف کے مترجم مفتی حبيب اللہ مدنی بلوشی کے رھائشگاھ پر
جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی قائم مقام صدر حضرت مولانا غلام رسول مینگل صاحب کے صدارت میں منعقد ھوا جس میں مجلس عاملہ کےارکان نے نےشرکت کی. اجلاس کا آغاز مفتی محمد اسماعیل بٹگرامی صاحب کےتلاوت کلام پاک سے شروع ھوا.
اجلاس کا ایجنڈا قائد سعودی عرب مرکزی جنرل سیکرٹری قاری محمد الیاس صاحب نےپیش کیا جس پرتمام مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے اپنے رائے پیش کی
اجلاس میں حضرت قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب حفظہ اللہ کے کاوشوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی عمر درازی کے لئے خصوصی دعا کی گئی. اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے سابق صدر معروف سماجی شخصیت حضرت مولانا شیخ رشید احمد دیشانی صاحب رحمہ اللہ
اور جمعیت علمائے اسلام منطقہ القصیم کے سابق صدر حضرت قاری محمد یعقوب راشدی رحمہ اللہ کے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا
مرحومین کی کامل مغفرت کے لئے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے سابق صدر مولانا رشید احمد مرحوم کے صاحبزادے انجینئر حافظ عبداللہ رشید کو جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل اور مولانا قاری حفیظ اللہ خان پھگوڑی کو جمعیت علمائے اسلام سعودی عربیہ کے مرکزی معاون سکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا اجلاس میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کی بھرپور کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا گیا.
اجلاس میں متفقہ طور پر مرکزی اصلاحی کمیٹی مقرر کیا گیا اصلاحی کمیٹی کے شرکاء
1 حضرت قاری محمد الیاس صاحبدمام
2 حضرت مولانا مراد بخش الحسنی صاحب مکہ مکرمہ
3 حضرت مولانا قاری محمد عثمان معظم خیل صاحب القصیم
4 حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل بٹگرامی صاحب القصیم
5 جناب انجینئر الحاج سجاد خان صاحب جدہ
6 حضرت مولانا شمس الحق خان پاشتوآلائی صاحب جدہ
7 محترم حافظ عبدالرزاق واسو صاحب مدینہ منورہ
8 حضرت مولانا سمیع الحق تورغری صاحب جدہ
10 حضرت مولانا قاری گل حاجی صاحب منطقہ عسیر ابھا
11 غلام رسول مینگل مکہ مکرمہ شامل ہیں.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام سعودی عربیہ کا( اگلا) آئندہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مکہ مکرمہ میں ھوگا .آخر میں میزبان محترم اورمترجم مسجد الرسول صلی اللہ علیہ و سلم مفتی حبيب اللہ مدنی بلوشی نے پرتکلف عشائیہ دیا.اجلاس کے شرکاء حضرت مولانا مراد بخش الحسنی صاحب قاری محمد الیاس صاحب قاری محمد عثمان معظم خیل صاحب مفتی محمد اسماعیل بٹگرامی صاحب مولانا احسان اللہ شیرازی صاحب حافظ عبدالرزاق صاحب واسوصاحبزادہ مولانا عبداللہ قمر صاحب مولانا راحت علی شاہ صاحب حاجی ممتاز خان صاحب مفتی حبيب اللہ مدنی بلوشی صاحب حاجی بشیر احمد مینگل صاحب حاجی عبداللہ خان کھوسو صاحب غلام رسول مینگل مکہ مکرمہ ابوفارس حضرت قاری محمد الیاس صاحب مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں