Consultation on setting up treason cases 233

غداری کے مقدمات قائم کرنے پر مشاورت، حکومت کی جانب سے زرداری، بلاول، شہباز شریف، فضل الرحمان کو گرفتار کیے جانے کا امکان، بڑا دعویٰ

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر بیرونی فنڈنگ کے ذریعے وزیر اعظم کو ہٹانے کے الزام پر اہم پیشرفت سامنے آگئی.
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیرونی فنڈنگ کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن قائدین اور منحرف پی ٹی آئی ارکان پر غداری کے مقدمات قائم کرنے پر مشاورت کی گئی ہے۔ حکومت کی قانونی ٹیم میں مقدمات قائم کرنے کے معاملے پر اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زردری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا جاسکتا ہے.
خیال رہے کہ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ دھمکی آمیز مراسلے کے معاملے پر وہ سپریم کورٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے نہ صرف اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے بلکہ بیرون ملک سے بھی کچھ وکلا سے رائے لی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں