(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
ایک طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے کارکنوں کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز ڈی چوک پہنچنے کی کال دی ہے جب کہ دوسری جانب انتظامیہ نے ریڈ زون کو سیل کرنا شروع کردیا ہے.
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون کو بند کرنے کیلئے کنٹینر ز لگائے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے پولیس حکام نے بھی واضح کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج کرنے اور داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے ریڈ زون سیل کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ حکومت لوگوں کو یہاں آنے کی کال دے رہی ہے تو پھر انہیں روک کون رہا ہے؟ ریڈ زون سیل کرنے کا حکم کس نے دیا ہے؟
So who ordered ? Gvt is calling people and who is stopping them then 🧐 https://t.co/nqMBTCScvR
— Asma Shirazi (@asmashirazi) April 1, 2022