رپورٹ : ،(میاں محمد عظیم مدینہ المنورہ سے )
گزشتہ شب کلچرل سیکرٹری پی-ٹی-آئی مدینہ المنورہ عاشق بھٹہ کی میزبانی میں رمضان المبارک کی آمد پر شاندار اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور ساتھ ہی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کی ٹیم جن میں سرپرست اعلٰی أفضل عباس، صدر خواجہ زبیر، جنرل سیکرٹری سردار محمد یاسین خان، انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ، ویلفیئر سیکرٹری اسد علی چیمہ، ڈپٹی ویلفیئر سیکرٹری شیراز ندیم اور ڈپٹی یوتھ سیکرٹری زریاب منظور نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پاکستان کے حالات حاضرہ پر بھی گفتگو کی گئی اور آئندہ دنوں کے لائحہ عمل بھی طے کیے۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور وزیراعظم عمران خان کی سلامتی کے لیے دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔