Bahrain, an Indian hotel was closed for not allowing a veiled 206

بحرین میں باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ہوٹل کو بند کردیا گیا.

مناما بحرین (سٹاف رپورٹ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما کے قریبی علاقے آدلیہ میں ہوٹل کے بھارتی مینجر نے باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہوٹل کوبند کردیا گیا.
ویڈیو سامنے آنے کے بعد بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور تمام سیاحتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایسی پالیسیوں سے گریز کریں جو مملکت کے قانون کی خلاف ورزی کرتی ہوں۔ دوسری جانب ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے سے روکنے والے مینجر کومعطل کردیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں