ریاض سفارت خانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی 286

ریاض سفارت خانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی

رپورٹ الریاض ( عالم خان مہمند ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ سے سفارت خانہ پاکستان میں منایا گیا۔۔
پاک فوج،پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے دستوں سمیت اعلی سفارتی افسران بھی شریک۔
سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی۔
اس موقعہ پر سفیر پاکستان نے یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔۔
تقریب میں صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔
اس موقع پر سفیر پاکستان امیر خرم راٹھورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہمیں ملکر ملکی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔۔۔
سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے مزید کہا کہ یوم پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے جس دن 1940 ء میں ھندوستان کے مسلمانوں نے لاہور میں تاریخی ” قرارداد پاکستان ” منظور کی اور اس کے7 سال کے بعد پاکستان کی تخلیق میں منتج ہوئی۔۔۔
پاکستان کی دفاعی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہو اور جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت میں اپنی طاقت اور جرات ثابت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں