آسڑیلیا،پاکستانی نژاد شہری کو سماجی خدمات کے اعتراف میں سیٹیزن آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد علی کو کینبرا کے چیف منسٹر اینڈریو بار نے ایک پُروقار تقریب میں اعزاز سے نوازا ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری اور پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات 223

آسڑیلیا،پاکستانی نژاد شہری کو سماجی خدمات کے اعتراف میں سیٹیزن آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد علی کو کینبرا کے چیف منسٹر اینڈریو بار نے ایک پُروقار تقریب میں اعزاز سے نوازا ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری اور پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرامیں پاکستانی نژاد شہری کو سماجی خدمات کے اعتراف میں سیٹیزن آف دی ایئر کا ایوارڈ مل گیا کراچی سے تعلق رکھنے والے مسٹر محمد علی نےہیلپنگ اے سی ٹی(Helping ACT ) کے پلیٹ فارم سے کینبرا میں مقیم کرونا سے متاثربے گھر اور غیر ملکی پناہ گزین خاندانوں میں خوراک تقسیم کی اس کے علاوہ عید اور کرسمس کے موقع پر بچوں میں تحائف بھی دیئے اے سی ٹی حکومت کے سربراہ اینڈریو بارنے ایک پُروقار تقریب میں ان کو ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر حکومتی اعلی عہدیداروں کے ساتھ ان کے قریبی دوست بھی موجود تھے انھوں نے سیٹیزن آف دی ایئر کا ایوارڈ ملنے کی بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ امیر شہر میں لوگوں کا فٹ پاتھ پر سونا لمحہ فکریہ ہے حالانکہ شہری مخیر ہیں اور دل کھول کر مدد کرتے ہیں حکومتی امداد ملنے کے باوجود لوگ بھوکے سوتے ہیں اور ہم ایسے افراد کو ڈھونڈتے ہیں ہماری تنظیم کا مقصد ہے کہ کویئ بھوکا نہ سوۓ پاکستانی کمیونٹی نے ان کو ایوارڈ ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ محمد علی نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے محمد علی کو دلی مبارکباد دیتے ہوۓ کہا کہ ایسے پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرتے ہیں ان کی سماجی خدمات کا اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور پاکستان مثبت امیج اجاگر کرتے ہیں

کیپشن فوٹو: کینبرا، پاکستانی نژاد محمد علی اے سی ٹی حکومت کے چیف منسٹر اینڈریو بار سے “سیٹیزن آف دی ایئر “ کا ایوارڈ وصول کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں