سعودیہ عرب کے ساحلی شہر جدّہ میں ایک ایونٹ "منعقد ہونے جا رہا ہے جس کا نام "ہنسنا منع ہے 305

سعودیہ عرب کے ساحلی شہر جدّہ میں ایک ایونٹ “منعقد ہونے جا رہا ہے جس کا نام “ہنسنا منع ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودیہ عرب کے ساحلی شہر جدّہ میں ایک ایونٹ “منعقد ہونے جا رہا ہے جس کا نام “ہنسنا منع ہے
اس ایونٹ کے آرگنائزر محمّد اسکندر اور co پارٹنر فہد الغامدی ہیں جو کے ایک سعودی شہری ہیں محمّد اسکندر اور ان کے co پارٹنر فہد الغامدی تمام کمیونٹیز کے لیے یہ ایونٹ اورگنائز کر رہے ہیں جس کا لائسنز سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے دیا ہے ۔سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر میڈم نوشین وسیم نے اپنے تجربے کو سامنے رکھ کر تمام کمیونٹیز کے لیے اس ایونٹ کو ایسے بنایا ہے جس سے تمام کمیونٹیز خوش ہونگی
اس ایونٹ میں پاکستان کے مشہور کامیڈین شکیل صدیقی عامر ریمبو آرہے ہیں ہنسانے کے لیے اور ان کے ساتھ پاکستان کے مشہور ایکٹر تنویر جمال بھی آرہے ہیں۔ اس ایونٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے پاکستان سے خاص طور پر pti اہم رکن صفدر شاہ کاظمی تشریف لا رہے ہیں ۔اس ایونٹ کی تیاری کے لیے آج سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم کی زیر صدارت ایک اجلاس رکھا گیا جس میں اس ایونٹ کے حوالے سے میڈم نوشین وسیم نے اپنی آرگنائزر ٹیم کے ساتھ اہم نقاط پر تبادلہ خیال کیا اور آگے کا لائحہ عمل تیار کیا ۔میڈم نوشین وسیم نے اپنی ٹیم سے کہا کے یہ ایونٹ ایک یادگار ایونٹ ہوگا اور لوگوں کو سالوں سال یاد رہے گا ۔ جب وہ اس ایونٹ سے باہر نکلینگے تو تمام چہروں پر مسکراہٹیں ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں