گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج برائے خواتین کوپر روڈ میں 76ویں اسپورٹس ڈے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر پنجاب برائے یوتھ اینڈ اسپورٹس رائے تیمور خان نے خصوصی شرکت کی 340

نوجوان طلباء و طالبات کے لیے کھیل نہ صرف جسمانی بلکہ  ذہنی صلاحیت کے لیے بہت ضروری ہیں– صوبائی وزیر پنجاب اسپورٹس رائے تیمور خان 

بیورو چیف,پنجاب (ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو چکی تھیں کھیلوں میں ضرور شریک ہونا چاہیے —پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز 
گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج برائے خواتین کوپر روڈ میں 76ویں اسپورٹس ڈے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر پنجاب برائے یوتھ اینڈ اسپورٹس رائے تیمور خان نے خصوصی شرکت کی. تقریب کے آغاز سے پہلے صوبائی وزیر پنجاب نے موسم بہار کی آمد پر شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کالج کے احاطے میں پودا لگایا اسپورٹس فیسٹیول میں کالج کی طالبات نے کراٹے، رسہ کشی ،چاٹی ریس،بوری ریس،میوزیکل چیئر جیسی کھیلوں میں بھر پور حصہ لیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پنجاب برائے اسپورٹس رائے تیمور خان اور کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نےکہا تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیت کے لیے کھیل بہت ضروری ہوتا ہے کھیلوں سے ذہنی نشو و نما ہوتی ہے صوبائی وزیر پنجاب برائے اسپورٹس رائے تیمور خان نے کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے پنجاب بھر میں ستر سالوں میں پہلی مرتبہ دیہاتوں میں بھی کھیلوں کے گراونڈ بنائے جارہے ہیں انہوں نے کہا چالیس تحصیلوں میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جا رہے ہیں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے کہا بچوں کے مضبوط ذہن کے لیے مضبوط جسم کھیلوں کی سرگرمیاں میں حصہ لینے سے ہی ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کالج میں کھیلوں کی سہولتوں کا فقدان ہے ہم امید کرتے ہیں صوبائی وزیر رائے تیمور خان کھیلوں کے لیے مزید سہولتیں فراہم کر کے طالبات کے لیے مزید مواقعے پیدا کریں گئے تقریب کا آغاز کالج کے مختلف شعبوں کی طالبات نے پریڈ کے دوران مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی مہمان خصوصی رائے تیمور خان نے قومی ترانے کے بعد غبارے فضا میں چھوڑ کر اسپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا تقریب کے آخر میں اسپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے والی طالبات اور اساتذہ کرام میں انعامات تقسیم کیے گئے. 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں