خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان فوٹو گرافی/محمد معاذ افضل (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سفارت خانہ پاکستان ریاض کی عمارت ڈپلومیٹک کوارٹر میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے قومی ترانہ کے صبح ساڈھے سات بجے ساتھ پرچم کشائی کی رسم ادا کی،
اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی ریاض سے تعلق رکھنے والی خواتین مردوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
رسم۔پرچم کشائی کے موقع پر پاکستان آرمی اور سول ڈیفنس اور نیوی کے اعلی افسران بھی موجود تھے
بچوں نے جشن آزادی کی۔مناسبت سے گرین کپڑے زیب تن کئے ہوئے تھے اور اپنے اپنے ہاتھوں میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرا رہے تھے،
تقریب کی پرچم کشائی کے بعد گرمی کی شدت کے باعث باقی تقریب سفارت خانہ کے آڈیٹوریم میں جاری رکھا گیا
سفیر پاکستان نے تقریب میں کریم کلر کی اچکن زیب تن کی ہوئی تھی
سفارت خانہ کے اندر باقائدہ تقریب کا آغاز 8 بجے کیا گیا
14 اگست کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات اردو میں پڑھ کر سنائے گئے
اسٹیج پر “”ہم سب کا پاکستان”” کا بہت بڑا بینر آویزاں کیا گیا تھا
بچوں نے پاکستان کے قومی جھنڈے کی مناسبت سے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے اور اپنے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے بھی لہرا رہے تھے
تقریب میں اخبارات اور نیوز چینل کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی
سفارت خانہ پاکستان ریاض کی جانب سے بچوں کی طرف سے خصوصی ایونٹ میں حصہ لینے والے بچوں کی بہترین اور یادگار پرفارمنس پر تمام بچوں کو جشن آزادی کے حوالے سے یادگاری سرٹیفکیٹ فریم میں لگے ہوئے پیش کئے گئے
سفارت خانہ ریاض کی طرف سے یہ پہلی بار بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے دیئے گئے
یہ تمام سرٹیفکیٹ بچوں کو سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنے ہاتھوں سے پیش کئے
پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سفارت خانہ کے اس اقدام کو بےحد سراہا گیا اور خراج تحسین بھی پیش کیا گیا
تمام مہمانوں کی موجودگی میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے جشن آزادی کی 76ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا
سفیر پاکستان احمد فاروق نے تقریبا” پندرہ منٹ تک اپنا خطاب کیا
سفارت خانہ کے اندر پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانوں کی خاطر مدارت اور ناشتہ کے لئے خصوصی “”نرالہ ریسٹورنٹ “” کا انتظام کیا گیا تھا
14 اگست کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان میں پیر کے روز سرکاری تعطیل تھی
جشن آزادی کے حوالے سے تمام اخبارات نے اس دن کی مناسبت سے اپنے اپنے اخبارات میں خصوصی ضمیمے شائع کئے
پورا ہال “”پاکستان زندہ باد”” کے پر شغاف نعروں سے گونجتا رہا
سفارت خانہ کے آڈیٹوریم میں خواتین اور بچوں کے بھیٹنے کے لئے الگ انتظام کیا گیا تھا
تقریب میں مدعو پاکستانیوں نے سفیر پاکستان احمد فاروق کے ساتھ خوب تصاویر بھی بنائیں اور یہ سلسلہ بہت دیر تک جاری رہا،
تقریب میں مختلف ادبی سماجی اور سیاسی تنظیموں کے عہدیداران اور ریاض کی کاروباری ممتاز شخصیات اور اکابرین نے بھی شرکت کی،
اس تقریب کی بہترین فوٹو گرافی نوجوان اور سب سے کم عمر محمد معاذ افضل نے کی
تقریب کے دوران ہال میں مہمانوں کے لئے بھیٹنے کا وافر مقدار میں کرسیوں کا وسیع انتظام کیا گیا تھا،
جشن آزادی کی اس تقریب میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری طرف سے آج کی تقریب خاص میںتمام مہمانوں کو دلی مبارک باد ہے، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کو موجودہ مشکل گھڑی سے نکالنے کے لئے اتحاد اور یگانگت کا ثبوت دیں جس کی آج وطن عزیز کو اشد ضرورت ہے، یہ ہم سب کا پاکستان ہے، اس وقت پاک فوج کا کردار عظیم درجہ کی حیثیت رکھتا ہے جو اپنی قیمتی جانوں کے نذرانہ ملک کی سرحدوں اور عوام کا دفاع کر رہے ہیں، اس وقت ملک کو سنگین مسائل کا بھی سامنا ہے، ہم۔اپنی محنت سے اس مشکل گھڑی سے بہت جلد باہر نکل جائیں گئے.
سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ ملک جب تک درست سمت کی طرف نہی جائے گا ہم اپنے مسائل سے ہرگز باہر نہی آ سکتے، سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ اور اکلوتی رشتے نصف صدی سے زائد عرصہ پر محیط ہیں اور ہر مشکل کی گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، جس کی مثال ماضی میں بہت کم ملتی ہے، سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا وطن ثانی کا درجہ بھی رکھتا ہے.
سفیر پاکستان احمد فاروق نے مزید کہا کہ۔اس وقت سعودی عرب میں 3 ہزار سے زائد افواج پاکستان، نیوی، اور دیگر سیکورٹی اداروں میں اپنی اپنی گرانقدر خدمات بھی سر انجام دے رہے ہیں، اس وقت سعودی عرب سالانہ ساڈھے 5 ملین سے زائد کی برآمدات کر رہا ہے اور آنے والے وقت میں اور بڑی تیزی کے ساتھ اس میں اضافہ بھی ہونے کی توقع ہے، سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے اندر مختلف شعبوں کے اندر وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری بھی ہو رہی ہے، جس سے دونوں۔ممالک پاک سعودی تعلقات میں اعتماد کا رشتہ بھی دن بدن مستحکم ہو رہا ہے، سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے پاک سعودی اخوتی رشتوں اور مراسم کو مزید پختگی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے شب و روز کام جاری و ساری ہے،اس سلسلہ۔میں سعودی عرب میں مقیم سلسلہ روزگار پاکستانی بڑا اہم اور مثالی کردار ادا کر رہے ہیں، اور پاکستانیوں کو بہترین سے بہترین سہولیات کی فراہمی پر بھی بڑی سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے،
سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ ہمارا یہ بنیادی فرض بھی ہے کہ اس برادر ملک کے قوانین کا احترام کریں اور ہر غیر قانونی کام کو کرنے سے اجتناب کریں، اور سعودی عرب کی ترقی کے لئے خوب محنت سے کام کریں، اور اپنی زندگی کے مشن کو بلند کریں.