In connection with the 75th Independence Day of Pakistan, a special ceremony was organized by Pakistan Hoteliers Riyadh, belonging to the Riyadh hotel industry 145

پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں ریاض ہوٹل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پاکستان ہوٹیلئرز ریاض کی جانب سے خصوصی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ الریاض (زبیر خان بلوچ ،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں ریاض ہوٹل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پاکستان ہوٹیلئرز ریاض کی جانب سے خصوصی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہوٹل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پاکستانی پروفیشنل اور مہمان خصوصی سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور سمیت دیگر مقررین نے شرکت کی
تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول مقبول کے بعد قومی ترانے کی دھن سے کیا گیا.. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے طلحہ اقبال، ارجمند اور دیگر مقررین نے ہوٹلیٹ کے ساتھ ساتھ ضرورت مند پاکستانیوں کے لئے پناہ گاہ، پاکستان ٹور ازم اور دیگر منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مستقبل میں ہوٹل انڈسٹری میں روزگار کے بے شمار مواقع ہیں جن سے پاکستانی ہنر مند افراد کو فائدہ اٹھانا چاہیے اور پاکستان حکومت کو بھی اس کے لیے ابھی سے باقاعدہ پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ہوٹل انڈسٹری کو تجربہ کار ورک فورس کی بھی ضرورت ہے.
پناہ گاہ منصوبے کے متعلق مقررین کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت ان پاکستانیوں کو رہائش کی عارضی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن کو اسپانسرز چھوڑ جاتے ہیں یا دور دراز سے آنے والے ایسے افراد جن کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہ ہو.. مزید ان کا کہنا تھا کہ 1.5 ملین پاکستانی لیبر میں سے زیادہ تر کے اقامے ختم ہو چکے ہیں لیکن سفارتخانہ پاکستان کے ذریعے سعودی حکومت سے اجازت حاصل کر کے ان کو کام دیا جا سکتا ہے.
مہمان خصوصی سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری سے متعلق حکومت کو سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے خصوصی پروپوزل بھیجا جائے گا جبکہ اس وقت حکومت کا آئی ٹی پر بہت زیادہ فوکس ہے.. مزید انہوں نے اس بات کی مکمل یقین دہانی کروائی کہ پناہ گاہ منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے جبکہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں.لیبر مسائل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دو ویلفیئر اتاشی ہمہ وقت پاکستانیوں کی خدمات میں مشغول ہیں.
تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں