119

66 ہزار 847 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب میں پہنچ گئے

مکہ المکرمہ ( اعجاز احمد طاہر اعوان/بیوروچیف) ترجمان مذہبی امور نے مکہ المکرمہ سے 12 جون 2023 کی حج اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 66 ہزار847 عازمین حج سعودی عرب پنہچ گئے ہیں۔ ان میں 58 سرکاری حج سکیم جبکہ 8 ہزار 8 سو پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب میں موجود ہیں۔
آج 10 حج پروازوں سے مزید 3 ہزار 44 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ سرکاری و نجی عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کیلئے فلائٹ آپریشن 21 جون تک جاری رہے گا۔
304 پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملہ پر مشتمل حج میڈیکل مشن عازمینِ حج کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
مکہ اور مدینہ میں مرکزی ہسپتال، 9 ڈسپنسریوں اور فرسٹ ایڈ ٹیموں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری
گمشدگی و بازیابی، مانیٹرنگ، حرم گائیڈز، کال سینٹر، مدینہ روانگی ، اکاونٹس ، وہیل چیئرز کے شعبہ جات مصروف عمل ہیں۔
ترجمان مذہبی امور نے مزید کہا کہ 126 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل، 13شکایات کا ازالہ، 4 کمیٹی کے سپرد کردی گئیں۔
25ہزارعازمینِ حج کی مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو چکی ہے۔
حرم گائیڈز نے 51 ہزار سے زائد عازمینِ حج کو درست راستہ کی سمت رہنمائی کی۔
ترجمان حج مشن نے کہا کہ عازمینِ حج کی رہائش گاہوں پر سعود ی پوسٹ کے ذریعے قربانی کوپن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ڈائریکٹرپاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کی نگرانی میں حج مشن کا عملہ عازمین جح کی راحت کا پوراپوراخیال رکھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں