میمن ویلفیئر سوسائٹی-ماسا کی جانب سے ماسا اسپورٹس ڈے كا تیسرا ایڈیشن کا انعقاد 124

میمن ویلفیئر سوسائٹی-ماسا کی جانب سے ماسا اسپورٹس ڈے كا تیسرا ایڈیشن کا انعقاد

جدہ رپورٹ امداد حسین لک (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی )

میمن ویلفیئر سوسائٹی-ماسا کی جانب سے کمیونٹی ممبران کے لیے ماسا اسپورٹس ڈے كا تیسرا ایڈیشن.
جدہ سعودی عرب میں منعقد کیا گیا جس میں میمن خواتین و حضرات اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ماسا کے اس پروگرام کا مقصد برادری کے لوگوں کو کھیل اور دیگر صحتمندانہ تفریحی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور آپس کے میل جول کو بڑھانا تھا۔ماسا اسپورٹس ڈے کا آغاز محمد سوراٹھیا نے کلام پاک کی تلاوت سے کیا۔ سراج آدمجی نے اپنے مخصوص انداز سے ماسا اسپورٹس ڈے کے حوالے سے مہمانان کو آگاہی دی۔ ماسا کے صدر وسیم عبدالرزاق طائی نے گراؤنڈ میں اولمپک مشعل جلا کر اسپورٹس ڈے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ حاضرین کی پر جوش تالیوں میں محمد مدثر نے دیگر بچوں کے ہمراہ مشعل لیکر گراؤنڈ کا چکر لگایا۔ سراج آدمجی اور خالد تنوما کی معاونت سے دیگر بچوں نے ماسا اسپورٹس ڈے کے الفاظ کے ساتھ مشعل کے سنگ چکر لگایا۔پروگرام کے دوران بچوں ،نوجوانوں اور بڑوں میں مختلف کھیل کھیلے گئے۔ خواتین نے بھی کھیل کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ غرض ہر عمر کے لوگوں کیلئے تفریح اور کھیل کا مناسب انتظام تھا۔ بچوں اور بچیوں کے کھیلوں میں دوڑ، بوری دوڑ اور لیمن اسپون ریس شامل تھے۔ خواتین بھی ایک علیحدہ حصے میں اپنے تئیں مختلف گیمز سے لطف اندوز ہوتی رہیں اور جس کو ماسا کی لیڈیز ونگز نے بہت ہی منظم طریقے سے منعقد كيا۔نوجوانوں کے مقابلے بھی قابل دید تھے جن میں100 میٹر دوڑ، اور بوری دوڑ نے شائقین کے دل موہ لئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کی خوب داد رسائی کی۔ فیملیز کیلئے بھی ایک منفرد گیم کا انعقاد کیا گیا۔ سب سے زیادہ دلچسپی کا باعث کھیل رسہ کشی رہا جس میں بچوں اور بڑوں کی چار ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ اس کھیل کو دیکھنے کیلئے خواتین و حضرات گراؤنڈ کے اطراف کھڑے ہوکر اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ پوری تقریب کے دوران عمران مسقطیہ نے اپنی پرجوش کمنٹری کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا۔
گیمز کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔صدر ماسا وسیم عبدالرزاق طائی نے اس پرجوش اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر اسپورٹس کمیٹی ہیڈ عاقل تیلی اور ایونٹ کمیٹی ہیڈ خالد تنوما اور انکے ٹیم ممبران کی خدمات کو سراہا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے والنٹیرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں انکی بھرپور مدد کی۔جنرل سیکرٹری صادق سوراٹھیا نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے ماسا کے لیڈیز ونگز کی خدمات کو سراہا جنہوں نے گراؤنڈ میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نےفردًا فردًا ان تمام اسپانسرز اور معاونین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کے انعقاد میں اپنا تعاون پیش کیا۔پہلی بار ماسا کے کسی پروگرام میں کرکٹ ورلڈ کپ کا میچ بڑی اسکرین پر لائیو بھی دکھایا گیا جس میں مرد حضرات کا جوش و خروش قابل دید تھا۔تقریب کے اختتام پر اول، دوم اور سوم پوزیشن پر آنے والے تمام بچوں اور نوجوانوں کو میڈلز پہنائے گئے۔ ماسا لیڈیز کور کمیٹی نے فیملی گیمز جیتنے والی اول، دوم اور سوم خواتین کو بھی میڈلز پہنائے۔تقریب کا اختتام، بیت بریانی کے تعاون سے ایک پر تکلف عشائیہ سے ہوا جس کی حاضرین نے خوب تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں