39th anniversary of Maqbool Butt Shaheed under Jammu Kashmir 230

ریاض میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے تحت مقبول بٹ شہید کی 39 برسی

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام شہر الریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں کشمیری قوم کے ہیرو اور رہبر مقبول بٹ شہید کی 39 برسی کے حوالے سے ایک پروقار اور عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی شخصیات کے علاوہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنان و ذمہداران نے بھرپور شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے صدر ساجد محمود صدیقی تھے جبکہ اعزازی مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل سردار سلیم آفتاب تھے۔ نظامت کے فرائض انجینئر خواجہ عامر رشید چشتی نے ادا اور تقریب کی صدارت صدر الریاض یونٹ خواجہ برکات حیدری نے کی۔تقریب میں خصوصی طور پر زونل صدر گلف وسیم افتخار دورانی کے علاوہ مرکزی ممبر راجہ نوید اجمل، سابق سیکرٹری مالیات چوہدری راشد منیر، عبدالرقیب سلطانی، خواجہ ریاض اور دیگر ممبران نے بھرپور شرکت کی مقررین نے فلسفہ مقبول بٹ اور انکی لازوال قربانیوں، جموں کشمیر کی مجموعی صورت حال اور آزاد کشمیر حکومت سمیت پاکستان و ہندوستان کی کشمیر پالیسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا مہمان خصوصی ساجد صدیقی نے شرکاء مجلس کو مبہوس چئیرمین لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی ہندوستانی تہاڑ جیل میں غیرقانونی قید اور ان پر سخت ترین پابندیوں کے حوالے سے حاضرین مجلس کو آگاہ کیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کر کے یاسین ملک پر ہندوستانی حکومت کی طرف سے لگائی گئی غیر قانونی و غیر انسانی پابندیوں کا سخت نوٹس لیں اور انکی رہائی کیلے آواز بلند کریں۔
انہوں نے مقبول بٹ شہید کے فلسفہ آزادی اور مرحوم امان اللہ خان کی جہد مسلسل اور یاسین ملک کی لازوال قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب یہ خطہ ایک آزاد و خودمختیار ریاست بن کر اپنی ایک الگ شناخت قائم کرے گا۔تقریب سے مختلف مکاتب فکر سے رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں شہداء کشمیر اور یاسین ملک کی رہائی کیلے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں