رپورٹ کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان “بپر جوئے” (جمعرات) کسی وقت سندھ میں کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان خشکی سے ٹکرائے گا، تیز ہوائیں، بارش اور اونچی لہریں طوفان کے نزدیک آ نے کی اطلاع دے رہی ہیں۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین الرٹ میں کہا گیا کہ یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں تقریباً 310 کلومیٹر ، ٹھٹھہ سے 300 کلومیٹر اور کیٹی بندر سے 240 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔ الرٹ میں کہا گیا کہ سطح پر 150سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ اور سسٹم سینٹر کے ارد گرد 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ سمندری حالات کے باعث سسٹم سینٹر کے ارد گرد زیادہ سے زیادہ لہروں کی اونچائی 30 فٹ ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ انتہائی شدت کے طوفان نے شمال مشرق کی جانب مڑنا شروع کر دیا ہے.
15 جون کی شام کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے ساحل کے درمیان سے اس کے گزرنے کی توقع ہے جب کہ اس دوران سو سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ 14 سے 17 جون کے دوران سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ میں آندھی، گرد آلود ہواو¿ں اور گرج چمک کے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، ان علاقوں میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ الرٹ کے مطابق اسی طرح 14 سے 16 جون تک کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ کے اضلاع میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے حب اور لسبیلہ اضلاع میں بھی اس دوران گرد آلود ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں.
کراچی کے سمندر میں طوفان کا کتنا خطرہ ہے جواد میمن موسمیاتی ماہر