20 کروڑ گیلن پانی روزانہ کی بنیاد پر پانی چوری 211

20 کروڑ گیلن پانی روزانہ کی بنیاد پر پانی چوری

بیورو چیف/کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کراچی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ذریعے ملنے والے کل پانی میں سے 20 کروڑ گیلن پانی روزانہ کی بنیاد پر پانی چوری ہو کر پھر یہی پانی “ٹینکر مافایا” کے ذریعے فروخت کر دیا جاتا ہے، پھر یہی چوری شدہ پانی 24 سو گیلن والا ٹینکر مافیا 4000 ہزار روپے میں فروخت کر دیا جاتا ہے، اور یہ سلسلہ سالہا سال سے جاری و ساری ہے، آج تک اس چوری شدہ پانی کے بارے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا،ذرا اندازہ کریں کہ 20 پیسے فی گیلن کے حساب سے تقریبا” 4 کروڑ روپے کی ریونیو سے “واٹر بورڈ ” روزانہ کی بنیاد پر خسارے سے دوچار ہو رہا ہے، “واٹر بورڈ کراچی” کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق “واٹر بورڈ” کی لائن سے پانی چوری کر کے رہائشی آبادی کو ٹینکر کے ذریعے فروخت کر دیا جاتا ہے، کراچی واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بورڈ کا دریائے سندھ سے “550 MGD” اور حب ڈیم سے “100 MGD” کا کوٹہ مقرر ہے، ٹینک مافیا اور واٹر بورڈ کے افسران کی ملی بھگت سے سالانہ کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے، مگر آج تک اس سنگین مسلہ کے بارے کوئی عملی اقدامات تو دور کی بات کوئی تحقیقات تک نہیں کی گئیں، حکومتی اہل کار اور لیٹرے دونوں ہاتھوں سے ملک کی دولت لوٹ رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں