سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تقریب کا آغاز 107

سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تقریب کا آغاز

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سانحہ کارساز کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے گڑھی خدابخش میں قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا.
پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی گڑھی خدابخش میں منعقد قرآن خوانی و دعائیہ اجتماع میں شرکت،
دعائیہ اجتماع میں سانحہ کارساز کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن فاتح خوانی اور دعا کی گئی.
اجتماع میں پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران و کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے.
دریں اثناء، فریال تالپور نے گڑھی خدابخش میں مدفن شہداء کارساز کی مزاروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے.
فریال تالپور نے شہید بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مزاروں پر بھی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی.
فریال تالپور نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کی مزاروں پر بھی حاضری دی ،اس موقعے پر سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال, پی پی پی ضلع لاڑکانہ کے صدر خورشید احمد جونیجو اور جنرل سیکریٹری اعجاز احمد لغاری بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں