88

بیورو چیف پنجاب ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ داتا دربار کے قریب کل رات بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹ گیاٹرانسفارمر پھٹنے سے خاتون سمیت چھ شہری بری طرح جھلس گئے ٹرانسفارمر دھماکے کی ذد میں شدید زخمی ہونے والے شہریوں کو مئیو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے تفصیلات کے مطابق کل رات گیارہ بجے ہجویری جوس کارنر داتا دربار کے قریب ٹرانسفارمر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا
ٹرانسفارمر پھٹنے سے نکلنے والے
گرم ائل کی زد میں موٹر سائیکل سوار اور پیدل گزرنے والے افراد جھلس گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے پہنچ کر معمولی زخمی ہونے والے افراد کی مرہم پٹی کر کے انہیں گھر بھیج دیا جبکہ رانا کاشف سکنہ راوی روڈ
واجد علی سکنہ رچنا ٹاؤن،
خواجہ عاطف سکنہ ڈسکہ اور ایک چنگچی رکشہ ڈرائیور امامیہ کالونی کا رہائشی شدید زخمی ہوئے
زخمیوں کے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا والوں کی غفلت اور ناقص میٹریل کی بدولت ٹرانسفارمر کا دھماکہ ہوا
مئیو ہسپتال میں زخمیوں کا علاج تو جاری لیکن ابھی تک پنجاب حکومت اور واپڈا کے کسی بھی ذمہ دار آفیسر نے اس واقعہ کا نہ تو کوئی نوٹس نہیں لیا اور ہی زخمیوں کی کوئی عیادت کی لہزا پنجاب کے وزیر اعلی سمیت وزیر صحت سے گزارش ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے انکی مدد کی جائے اور اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے اور تحقیق کرائی جائے کہ ٹرانسفارمر پھٹنے کی کیا وجہ بنی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں