صرف بولنے پر دہشت گردی کے 14مقدمات بنائے گئے، صنم جاوید 108

صرف بولنے پر دہشت گردی کے 14مقدمات بنائے گئے، صنم جاوید

اسٹاف رپورٹ: پی این پی نیوز ایچ ڈی

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ صرف بولنے پر 14 مقدمات انسداد دہشت گردی کے بنادیے گئے ہیں.
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صنم جاوید نے کہا کہ میرا اور عالیہ حمزہ کا مقدمے میں 32 دن کا ریمانڈ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بولنے پر 14 مقدمات انسداد دہشت گردی کے بنا دیے گئے.
عدالتوں نے ہماری خواتین کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے مزید کہا کہ ہم پر پولیس سے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھینے کے مقدمات کیے گئے، پولیس والوں سے اگر عورتوں نے سامان چھین لیا تو یہ چوری ڈکیتی کیسے روکیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں