کراچی کے ملیر ماڈل اسکول میں 2 بچوں کے درمیان لڑائی جھگڑے نے ایک بچے 12 سالہ حذیفہ کی جان لے لی 219

کراچی کے ملیر ماڈل اسکول میں 2 بچوں کے درمیان لڑائی جھگڑے نے ایک بچے 12 سالہ حذیفہ کی جان لے لی

بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کراچی کے ایک پرائیوٹ اسکول “اسماٹ انٹرنیشنل اسکول” ملیر ماڈل کالونی میں پانچویں کلاس میں زیر تعلم 12 سالہ عزیفہ نامی بچے کی دوران لڑائی جگھڑا سے موت واقع ہو گئی، تفصیلات کے مطابق اسکول کے اندر “سالانہ فن گالا” پروگرام کے دوران دسویں کلاس کے ایک بچے نے لڑائی جھگڑا کے دوران مشروب کی شیشے کی بوتل کو توڑ کر عزیفہ نامی بچے کی گردن پر مار کر اسے شدید زخمی اور لہو لہان کر دیا، شدید زخمی حالت میں بچے کو ایمرجنسی اسکول انتظامیہ نے جناح ہسپتال میں تین گھنٹے کئ تاخیر سے داخل کروا، مگر بوتل کے شیشے لگنے اور شدید خون بہنے سے بچہ موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جا بحق ہو گیا، مزید تفصیلات کے مطابق 3 گھنٹے تک بچے کو بے یار ومدد گار اسکول میں رکھا گیا، اور اسکول انتظامہ خاموش تماشائی بنی اس واقعہ کو چھپاتی رہی، اور بہت تاخیر کے بعد بچے کے والدین کو اسکول بلوایا گیا، دسویں کلاس کے طالبعلم نے بڑی ہی بے دردی اور سنگ دلی کے ساتھ بچے کا بہیمانہ دن دھاڑے اساتزہ کی موجودگی میں ہی موت کے گھاٹ اتار دیا، سنگدلی کا یہ سانحہ اسقدر افسوس ناک ہے کہ بچے کو 3 گھنٹے تک اسکول انتظامیہ اور اساتزہ نے بغیر طبعی امداد کے اسکول کے اندر رکھا گیا، اور اصل حقائق کو چھپاتے رہے، اس دوران بچے کا جسم سے بہت کا خون بہنے کی تاخیر کے باعث بچے کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا،

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولوز کراچی نے حقائق کے منافی رپورٹ کو یوں پیش کیا گیا ہے، کہ عذیفہ نامی طالبعلم اسکول کے “فن گالا” پروگرام کے دوران جوس کی بوتل کھولتے ہوئے شیشے لگنے سے زخمی ہو گیا، حالناکہ اصل سانحہ دوران اسکول ٹائم دو بچوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے سبب یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا، بچے کے والدین نے انتظامیہ کے اس موقف کو ماننے سے مکمل انکار کر دیا ہے، اور اسکول انتظامیہ کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کا رویہ اور اصل حقائق چھپانے کی پاداش میں قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، اسکول کی انتظامیہ بچے کے والدین سے مسلسل رابطہ میں ہیں، اور بچے کے والدین سے تصفیہ کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں